بسم اللہ الرحمن الرحیم
✍️تحریر: ارسلان تارڑ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
🧑🎓 ہر بات پہ ہاں کہنے کی عادت: نوجوانوں کے لیے رہنمائی
زندگی کے سفر میں نوجوانوں کے سامنے ایک ایسا مسئلہ اکثر آتا ہے جو بظاہر معمولی لگتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ان کے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔ یہ مسئلہ ہے ہر بات پہ ہاں کہنے کی عادت۔ شاید آپ نے بھی محسوس کیا ہو کہ کسی رشتہ دار، دوست یا جاننے والے کی بات سنتے ہی دل کہہ دیتا ہے “ہاں”، خواہ آپ کا وقت مصروف ہو یا دل کچھ اور کر رہا ہو۔ ابتدائی طور پر یہ عادت اچھے اخلاق اور دوسروں کی عزت کے طور پر دیکھی جاتی ہے، لیکن جب یہ عادت مستقل ہوجاتی ہے، تو یہ ہماری ذاتی ترقی، وقت کی تنظیم، اور ذہنی سکون کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
یہ بلاگ اس مسئلے کے تمام پہلوؤں کو کھول کر بیان کرے گا: کیوں لوگ ہر بات پہ ہاں کہتے ہیں، اس کے نقصانات کیا ہیں، حقیقی زندگی میں اس کا اثر کس طرح پڑتا ہے، اور آخر میں ہم یہ سیکھیں گے کہ کیسے اپنی زندگی کے فیصلے خود کر کے “ہاں” اور “نہیں” کا صحیح توازن قائم کیا جائے۔
🧐 ہر بات پہ ہاں کہنے کی وجوہات
جب ہم غور کرتے ہیں کہ لوگ ہر بات پہ ہاں کیوں کہتے ہیں، تو بنیادی طور پر دو بڑے جذبات سامنے آتے ہیں: خوفِ رائے اور احساسِ فرض۔
خوفِ رائے
اکثر نوجوان اس فکر میں مبتلا ہوتے ہیں کہ اگر انہوں نے کسی کی بات یا درخواست کو انکار کیا تو وہ شخص برا سوچے گا یا دل برداشتہ ہو جائے گا۔ یہ خوف بظاہر چھوٹا لگتا ہے، مگر یہ ہمارے ہر فیصلے میں اثر انداز ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر، فرض کریں آپ امتحان کی تیاری کر رہے ہیں اور دوست یا رشتہ دار کسی کام کے لیے کہے۔ دل کہتا ہے کہ ابھی پڑھائی ضروری ہے، لیکن دماغ کہتا ہے: “اگر میں نے انکار کیا تو شاید وہ مجھے برا لگے یا دل برداشتہ ہو جائے۔” اس خوف کی وجہ سے ہم اکثر اپنے ضروری کام کو نظر انداز کر کے فوراً ہاں کہہ دیتے ہیں۔
احساسِ فرض یا شکریہ
دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ اگر کسی نے آپ کی ماضی میں مدد کی ہو، قرض دیا ہو، یا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہو، تو آپ محسوس کرتے ہیں کہ اب ہر بات پہ ہاں کہنا ضروری ہے۔ یہاں سب سے اہم بات یہ سمجھنا ہے کہ شکریہ ادا کرنا اور ہر حکم ماننا دو مختلف چیزیں ہیں۔ کسی کے احسان کے بدلے اپنی زندگی کے فیصلے کسی اور کے اختیار میں دینا مناسب نہیں۔ Gratitude اور Obedience میں فرق سمجھنا ہر نوجوان کے لیے بہت ضروری ہے۔
⚠️ ہر بات پہ ہاں کہنے کے نقصانات
جب ہم مسلسل ہر بات کے لیے “ہاں” کہنے کی عادت ڈال لیتے ہیں تو یہ نہ صرف ہمارے وقت کو متاثر کرتی ہے بلکہ ہماری ذہنی صحت اور ذاتی ترقی پر بھی اثر ڈالتی ہے۔
ذاتی کام اور ذمہ داریوں پر اثر
تصور کریں کہ آپ اپنی پڑھائی، امتحانات کی تیاری، یا کسی پروفیشنل پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔ اگر ہر غیر ضروری درخواست کو قبول کر لیا جائے تو آپ کا اپنا کام متاثر ہوتا ہے۔ اس کے اثرات صرف کام پر نہیں، بلکہ آپ کے goals، مالی منصوبہ بندی، اور مستقبل کی ترقی پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔
ذہنی دباؤ اور Frustration
ہر درخواست پر ہاں کہنے کی عادت انسان کے ذہن میں ایک subconscious rule ڈال دیتی ہے: “ہر request کو accept کرنا ضروری ہے۔” یہ رویہ طویل مدت میں Frustration، Anger، اور ذہنی دباؤ پیدا کرتا ہے۔ جب آپ اپنی priorities کو مسلسل دوسرے کے لیے قربان کرتے ہیں تو دل کے اندر ایک خاموش ناراضگی بھی جنم لیتی ہے۔
ذاتی ترقی اور سیکھنے کے مواقع کا نقصان
ہر request قبول کرنے کی عادت بعض اوقات ذاتی ترقی کے اہم مواقع چھین لیتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی نئی skill یا professional knowledge پر کام کر رہے ہیں، اور ہر غیر ضروری کام قبول کر لیتے ہیں، تو آپ کا learning curve سست ہو جاتا ہے اور مستقبل میں آپ کے لیے تجرباتی growth کے مواقع محدود ہو جاتے ہیں۔
💡 حقیقت کا احساس اور خود شناسی
جب انسان ان نقصانات کو قریب سے دیکھتا ہے تو ایک لمحہ ایسا آتا ہے جب وہ اپنی زندگی کے حقیقی مالک ہونے کا احساس کرتا ہے:
"میری زندگی کسی اور کے agenda پر نہیں چل سکتی، میں اپنی زندگی کا مالک ہوں۔"
اس سفر میں میرے لیے مددگار رہے:
- پروفیسر جاوید اقبال کی videos، جو زندگی کے ہر فیصلے میں مقصدیت پر زور دیتے ہیں۔
- قاسم علی شاہ کے practical تجربات، جن سے میں نے سیکھا کہ boundaries set کرنا عزت اور احترام کے ساتھ ممکن ہے۔
- علی شیرازی کی کتاب سنو تم ستارے ہو، جس نے مجھے self-confidence اور decision-making کی اہمیت سے روشناس کروایا۔
ان رہنماؤں سے inspiration لے کر میں نے اپنے اندر priorities اور boundaries set کرنے کا mindset develop کیا، جو آج میری زندگی کی سب سے بڑی رہنمائی ہے۔
⚙️ درخواستوں کو سنبھالنے کے لیے رہنما اصول
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہر request کو کیسے manage کیا جائے تاکہ آپ کا personal اور ضروری کام disturb نہ ہو۔ اس کے لیے تین بنیادی parameters ہیں:
1. درخواست کی نوعیت
- غیر ضروری یا تفریحی کام: اگر آپ busy ہیں تو politely انکار کریں، اور احترام برقرار رکھیں۔
- سیکھنے یا تجربہ حاصل کرنے والا کام: اگر نقصان زیادہ نہیں ہے تو yes کہہ سکتے ہیں تاکہ آپ کی skills اور تجربات میں اضافہ ہو۔
2. ہنگامی یا زندگی بچانے والی صورتحال
کسی کی جان، صحت، یا emergency کی حالت میں ہمیشہ highest priority دی جائے۔ نقصان ہو سکتا ہے، لیکن جان بچانا سب سے اہم ہے۔
3. Personal یا Professional Learning Opportunities
اگر request آپ کو نئی skills یا حقیقی تجربہ سکھاتی ہے تو اسے قبول کرنا فائدہ مند ہے۔ لیکن اگر نقصان یا disturbance بہت زیادہ ہے تو احترام کے ساتھ انکار کرنا بہتر ہے۔
🗺️ حقیقی زندگی کے تجربات
نادرہ دفتر جانا
ایک دوست نے کہا کہ شناختی کارڈ کے لیے نادرہ جانا ہے۔ چونکہ میری عمر کم تھی اور office کا process معلوم نہیں تھا، لیکن میرے پاس وقت تھا اور یہ ایک سیکھنے کا موقع تھا۔ میں نے فیصلہ کیا کہ جاؤں گا۔
نادرہ میں جا کر میں نے سیکھا:
- سب سے پہلے token لینا پڑتا ہے
- لائن میں انتظار کرنا پڑتا ہے
- اپنی معلومات درست طور پر submit کرنا ضروری ہے
یہ تجربہ نہ صرف سیکھنے کا موقع تھا بلکہ مستقبل میں اس کام کو خود آسانی سے manage کرنے کا confidence بھی دیا۔
ہسپتال جانا
کبھی FRIENDSمیں کسی کو فوری medical help کی ضرورت پیش آئی۔ مجھے بتایا گیا کہ موٹر بائیک دستیاب نہیں اور مجھے کسی کو ہسپتال لے جانا ہے۔
پہلے کبھی ہسپتال کا تجربہ نہیں تھا، لیکن میں نے emergency اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہاں کہا۔ وہاں جا کر میں نے سیکھا:
- reception پر بات کیسے کریں
- medicine collection کا طریقہ
- doctor سے ملاقات کا صحیح طریقہ
یہ تجربہ بھی میرے لیے اہم تھا کیونکہ اس نے مجھے real-life knowledge اور confidence دیا۔
💬 احترام کے ساتھ انکار کا طریقہ
اب میں ہر request کو اپنے mindset اور priorities کے مطابق handle کرتا ہوں:
- High-priority Personal Work: اپنا وقت protect کریں اور respectfully "نہیں" کہیں۔
- Optional / Learning Opportunities: potential gain دیکھیں اور ضرورت ہو تو yes کہیں۔
مثال:
"میرا کل امتحان ہے، ابھی preparation ضروری ہے، انشاءاللہ جب free ہوں ساتھ آؤں گا"
🚀 نوجوانوں کے لیے نصیحت
اگر آپ یا کوئی نوجوان ہر بات پہ ہاں کہنے کی عادت رکھتا ہے تو یاد رکھیں:
- آپ اپنی زندگی کے مالک ہیں: کسی نے مدد یا قرض دیا → gratitude ضرور، لیکن ہر بات ماننا لازم نہیں۔ Priorities اور وقت آپ کے لیے ہیں، کسی اور کے ego یا agenda کے لیے نہیں۔
- وقت سب سے قیمتی Asset ہے: وقت واپس نہیں آتا۔ وقت کو wisely utilize کریں → personal growth، goals، responsibilities پر focus کریں۔
- Yes اور No میں توازن برقرار رکھیں: ہر request blindly accept نہ کریں۔ Parameters کو follow کریں: request کی نوعیت، فائدہ یا نقصان، اور urgency۔
اہم سبق:
- اپنی زندگی control میں رکھیں
- gratitude اور respect برقرار رکھیں
- boundaries set کریں
- wisely decide کریں، wisely live کریں
🏆 نتیجہ
ہر بات پہ ہاں کہنے کی عادت نوجوانوں میں عام ہے، مگر یہ آپ کی ترقی اور مستقبل پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
اس بلاگ میں ہم نے تفصیل سے دیکھا: مسئلے کی نشاندہی اور وجوہات، نقصانات اور نقصان کے examples، حقیقت کا احساس اور mentors کی مدد، request handle کرنے کے parameters، حقیقی زندگی کے تجربات، بہترین mindset، عملی نصائح اور advice۔
اگر آپ اپنی زندگی کے فیصلے خود لینا چاہتے ہیں اور اپنے وقت اور goals کو protect کرنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ اور mindset اپنانا ضروری ہے۔
***
⚠️ ڈسکلیمر (Disclaimer)
یہ بلوگ مکمل طور پر مصنف کی ذاتی رائے، خیالات اور سوچ پر مبنی ہے۔ اس میں پیش کیے گئے نظریات سے ہر فرد کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
ہر شخص کو اختلافِ رائے کا مکمل حق حاصل ہے۔ اگر آپ اس موضوع پر اپنی مختلف رائے، خیال یا تجربہ رکھتے ہیں تو آپ کمنٹ سیکشن میں مہذب انداز میں اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔



0 تبصرے