"عام انسان کی مہنگائی سے جنگ: آنکھیں نم کرنے والی کہانی"
تحریر:- ارسلان تارڑ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج ہم بات کریں گے ایک ایسے مسئلے کی جو ہر گھر، ہر خاندان، اور ہر انسان کو متاثر کر رہا ہے — مہنگائی۔ یہ وہ ہی مہنگائی ہے جس نے عام آدمی کی زندگی کے رنگ دھندلے کر دیے ہیں، اور چھوٹے چھوٹے فیصلے بھی اب بوجھ لگنے لگے ہیں۔
آئیے آپ لوگوں کو ایک چھوٹا سا واقعہ سناتا ہوں جو آپ کے دل کو چھو جائے گا۔
ایک چھوٹے سے گاؤں میں، ایک ماں اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ دکان کے باہر کھڑی تھی۔ ماں نے دکان دار سے آٹے کی قیمت پوچھی تو اس کی آنکھوں میں ایک اداسی سی چھا گئی۔ وہ جانتی تھی کہ جیب میں پیسے کافی نہیں، مگر بچے کے سامنے کچھ نہیں کہہ سکتی تھی۔
چھوٹا بچہ، جو سب کچھ سمجھتا تھا، مطلب کہ وہ سمجھدار تھا ماں کے ہاتھ سے تھوڑا سا کپڑا پکڑ کر بولا، "امی، آج آٹا آدھا ہی لے لیں، ابو کی دوائی کے لیے بھی پیسے چاہیے نا۔"
ماں نے بچے کی طرف دیکھا، اور دل اس وقت مچل اٹھا۔ ماں نے بہت مشکل سے اپنے آنسوں کو روکا، اور دکان دار سے کہا کہ مجھے آدھا آٹا ہی دے دو۔ وہ دن ماں کے لیے نہ بھولنے والا تھا، جب اس نے اپنے بچے کے چہرے پر پریشانی دیکھی۔ یہ وہی لمحہ تھا جب اسے احساس ہوا کہ مہنگائی صرف قیمتوں کا مسئلہ نہیں، بلکہ خاندان کی خوشیوں پر گہرے سائے ڈال رہی ہے۔
(This story is self-made but it is describing the reality of society.)
یہ چھوٹا سا قصہ صرف ایک مثال ہے، لیکن ہزاروں ایسے لوگ آج بھی ایسے حالات سے گزر رہے ہیں۔ مہنگائی نے روزمرہ کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو محنت مزدوری کرتے ہیں۔
• اب سوال یہ ہے کہ ہم اس مہنگائی سے کیسے بچ سکتے ہیں؟
سب سے پہلے، ہمیں اپنے اخرجات پر نظر رکھنی ہوگی۔ ہر پیسے کا حساب رکھیں اور غیر ضروری چیزوں پر خرچ کم کریں۔
دوسرا، سمجھداری سے خریداری کریں، جہاں ممکن ہو، سستی اور اچھی چیزیں خریدیں۔ تیسرا، توانائی کی بچت کریں تاکہ بجلی اور گیس کے بل کم آئیں اور آپ کے لیے آسانی ہو۔
یہ چھوٹے چھوٹے اقدامات ہمیں مہنگائی کے اثرات سے کچھ حد تک بچا سکتے ہیں۔
فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
(سورۃ الشرح: آیت 5-6)
اردو ترجمہ: “پس بے شک تنگی کے ساتھ آسانی ہے۔ بے شک تنگی کے ساتھ آسانی ہے۔”
تو بس ہمیں اللہ تعالی سے بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور خود بھی اس کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔ دوستو، مہنگائی کی اس جنگ میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔ خود بھی سمجھداری سے کام لیں اور دوسروں کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں۔
میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی مجھ سمیت سب کے لیے اس مہنگائی کے دور میں آسانیاں پیدا فرمائے، آمین ثم آمین۔
والسلام


0 تبصرے