📲 سوشل میڈیا اور ذہنی صحت: ڈپریشن اور انزائٹی سے کیسے بچیں؟ 🧠
بسم اللہ الرحمن الرحیم | السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ | تحریر: **ارسلان تارڑ**
جیسا کہ آپ کو پتہ ہے، آج کل **سوشل میڈیا کا دور** ہے۔ ہر دوسرے بچے کے پاس موبائل فون ہے اور وہ اس میں سوشل میڈیا استعمال کر رہا ہے۔ بچہ ہو، بڑا ہو، چھوٹا ہو، بوڑھا ہو، جوان ہو، عورت ہو یا مرد - سب کے پاس فون ہوتا ہے اور سب سوشل میڈیا پر ہوتے ہیں۔
اس بڑھتے ہوئے سوشل میڈیا کے دور میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اس کے ذریعے اپنا **نام، مقام اور روزگار** بنا لیتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس سوشل میڈیا کی **بیماری یا فیک زندگی میں پھنس جاتے ہیں**۔ پھر نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انہیں **ڈپریشن، انزائٹی جیسے ذہنی مسائل** کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سب سے پہلے، ڈپریشن ایک ایسی چیز ہے جس میں آپ کا **ذہنی سکون ختم** ہو جاتا ہے۔ نیند کم آتی ہے، دل نہیں لگتا، مطمئن نہیں رہتے، اور سارا دن تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ اسے ہی ہم ڈپریشن کہتے ہیں۔
اب اس بلاگ میں ہم بات کریں گے کہ **سوشل میڈیا اور ڈپریشن کا کیا تعلق ہے**۔ یعنی لوگ سوشل میڈیا کی وجہ سے کیسے ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں۔ پھر ہم اس کا حل بھی دیکھیں گے کہ اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔
ڈپریشن اور انزائٹی میں جانے کی چند وجوہات (سوشل میڈیا کے اثرات) 💔
-
**موازنہ کرنا (Comparison is the Thief of Joy) 😔:**
جب آپ دوسروں کی زندگی، تصاویر یا کامیابیاں سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں تو **اپنے آپ کو ان سے موازنہ** کرتے ہیں۔ مثلاً: کسی کے پاس گاڑی دیکھی تو خود کا موازنہ کیا کہ میرے پاس تو بائیک ہے، اس کے پاس آئی فون ہے جبکہ میرے پاس اینڈرائیڈ ہے۔ ہر چیز میں خود کو دوسروں کے ساتھ موازنہ کرنے سے **خود اعتمادی کم** ہو جاتی ہے اور ذہنی دباؤ بڑھتا ہے۔ -
**لمبے وقت تک سکرول کرنا (Endless Scrolling) ⏳:**
بہت سے لوگ نیا نیا موبائل لینے کی وجہ سے یا فری ہونے کی وجہ سے **سارا دن یا ہر وقت سوشل میڈیا سکرول** کرتے رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گھنٹوں گزارنے سے **نیند متاثر** ہوتی ہے اور آپ ذہنی طور پر تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ -
**منفی تبصرے (Negative Comments) 💬:**
کچھ لوگ جب سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر یا پوسٹ اپلوڈ کرتے ہیں تو جب کوئی ان کی پوسٹ یا ویڈیو پر **برا تبصرہ** کرتا ہے تو اس سے آپ کا حوصلہ کمزور ہو سکتا ہے اور آپ ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں۔ -
**تنہائی کا احساس (Isolation) 😞:**
بہت سے لوگ جب گھنٹوں سوشل میڈیا کو استعمال کرتے رہتے ہیں تو اس کی وجہ سے وہ **حقیقی زندگی سے کٹ کر رہ جاتے ہیں**۔ زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے لوگ حقیقی زندگی میں کم لوگوں سے ملتے ہیں، جس سے وہ تنہا محسوس کرتے ہیں۔ -
**فیک زندگی کا دباؤ (Pressure of Fake Life) 🎭:**
سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی خوشیاں اور کامیابیاں **حقیقت سے مختلف** ہوتی ہیں، جس سے ذہنی دباؤ پیدا ہوتا ہے۔ آپ صرف کسی کی کامیابی کی تصویر دیکھتے ہیں، اس کا پس منظر، محنت اور یہاں تک پہنچنے کا وقت نہیں دیکھتے، جس کی وجہ سے آپ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں کہ یار وہ اتنا کامیاب ہو گیا، میں کیوں اتنا کامیاب نہیں ہوں؟
یہ کچھ وجوہات میں نے مختصراً بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے آپ کو پتہ چل گیا ہوگا۔ آپ نے ان چیزوں کو اپنے اندر بھی دیکھنا ہے کہ **آپ میں بھی یہی چیزیں تو نہیں** جن کی وجہ سے آپ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں۔ خیر، وجہ جو بھی ہو، اب چلتے ہیں ہم اس کے حل کی طرف کہ اس کا حل کیسے ممکن ہے۔
سوشل میڈیا کے برے اثرات سے بچنے کے لیے چند حل (نجات کے راستے) ✨
-
**ڈیجیٹل ڈیٹوکس (Digital Detox) 📵:**
روزانہ استعمال کے بجائے، ہفتے میں ایک دن سوشل میڈیا سے **مکمل طور پر چھٹی** لیں۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ **جمعہ کا دن** یہ کام کریں، کیونکہ اس دن آپ فجر کی نماز، سورۃ الکہف کی تلاوت اور دیگر فضائل والے کاموں میں مصروف رہ کر سوشل میڈیا سے دور رہ سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو **ذہنی طور پر سکون** ملے گا اور ڈپریشن دور ہوگا۔ -
**اچھی نیند لیں (Prioritize Sleep) 😴:**
سونے سے پہلے فون بند کر دیں۔ اگر آپ رات کو 10 بجے سوتے ہیں تو تقریباً **ساڑھے نو بجے موبائل فون کو مکمل طور پر بند کر دیں اور خود سے دور رکھ دیں** تاکہ نیند بہتر ہو۔ -
**دوستی اور خاندان کے ساتھ وقت گزاریں 👨👩👧👦:**
سوشل میڈیا کو اچانک سے چھوڑنا ممکن نہیں ہوتا، لیکن آپ اس کو محدود کریں اور اپنے **فیملی ممبرز کے ساتھ، اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کریں**، ان کے ساتھ بیٹھیں، ان کے ساتھ محفل لگائیں، اچھی اچھی باتیں کریں۔ یعنی **حقیقی لوگوں سے بات کریں**، یہ ذہنی سکون کے لیے ضروری ہے۔ -
**سوشل میڈیا کا وقت محدود کریں ⏱️:**
بہت سے لوگوں کا کوئی بھی وقت مقرر نہیں ہوتا جس میں وہ سوشل میڈیا کو استعمال کریں۔ تو ایسا آپ نے نہیں کرنا بلکہ **روزانہ سوشل میڈیا کے لیے مخصوص وقت مقرر کریں** تاکہ یہ زیادہ نہ ہو۔ -
**مثبت مواد دیکھیں (Consume Positive Content) 👍:**
سوشل میڈیا پر ایسا مواد دیکھیں یا ایسے لوگوں کو فالو کریں جو کہ **مثبت باتیں** شیئر کرتے ہیں، جیسے موٹیویشنل سپیکرز، علما کرام، یا انٹرٹیننگ ویڈیوز، ان کو دیکھیں۔ **بجائے اس کے کہ آپ ولاگرز، امیر ولاگرز کو دیکھنا شروع کر دیں**۔
دیکھیں، سوشل میڈیا ہماری زندگی کا حصہ ہے، لیکن اسے سمجھداری سے استعمال کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ نے کبھی خود کو ڈپریشن یا ذہنی دباؤ میں محسوس کیا ہو تو اسے نظر انداز نہ کریں۔ اپنے دل کی بات کسی سے کریں، اور ضرورت پڑے تو مدد لینے سے نہ گھبرائیں۔ یاد رکھیں، **صحت مند ذہن ہی کامیابی کی کنجی ہے**۔
اللہ مجھ سمیت آپ سب کو سکون اور خوشیاں عطا فرمائے، آمین۔
والسلام 🤝

0 تبصرے