وجوانوں کی زندگی میں سوشل میڈیا کا اثر

وجوانوں کی زندگی میں سوشل میڈیا کا اثر


نوجوانوں کی زندگی میں سوشل میڈیا کا اثر!!!
فائدے اور نقصانات

✍️تحریر:- ارسلان تارڑ

آج کے دور میں سوشل میڈیا صرف تفریح کا ذریعہ نہیں رہا بلکہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے، جہاں نوجوان اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لا سکتے ہیں۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی دستیابی نے سوشل میڈیا کو ہر گھر تک پہنچا دیا ہے، اور اس کے اثرات نوجوانوں کی زندگیوں پر گہرے ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا کے فائدے:

1. روزگار کے مواقع:
نوجوان اپنی مہارتوں کو سوشل میڈیا پر پیش کر کے آن لائن ارننگ کر سکتے ہیں۔ چاہے یوٹیوب ہو، فری لانسنگ ہو یا انسٹاگرام پر برانڈز کے ساتھ کام، سوشل میڈیا نے ایک نئی دنیا کھول دی ہے۔ اگر آپ نے کوئی بھی ٹیلنٹ ہے تو آپ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس کی ویڈیو بنا کر شیئر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی سکل ہے تو اس کو آپ فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر بڑی آسانی کے ساتھ بیچ سکتے ہیں۔

2. تعلیم اور سیکھنے کا ذریعہ:
یوٹیوب، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر ہزاروں تعلیمی ویڈیوز موجود ہیں، جن کی مدد سے طلبہ خود سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ خاص طور پر وہ نوجوان جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں، ان کے لیے یہ ایک نعمت ہے۔ کیونکہ اگر آپ کا کالج اسکول آپ سے دور ہے تو آپ انٹرنیٹ کی مدد سے کسی بھی سبجیکٹ میں یا کسی بھی تعلیمی سرگرمی میں ہیلپ لے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو میتھ کی کوئی سمجھ نہیں آ رہی تو آپ اس کو یوٹیوب پر سرچ کر کے آسانی کے ساتھ میتھ پڑھ سکتے ہیں۔

3. ذاتی برانڈنگ اور پہچان:
سوشل میڈیا نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم دیتا ہے جہاں وہ اپنی شناخت بنا سکتے ہیں۔ ایک اچھا یوٹیوب چینل یا بلاگ انہیں معاشرے میں مقام دلا سکتا ہے۔ اگر آپ نے کوئی ٹیلنٹ ہے تو اس کو یوٹیوب چینل پر شیئر کریں یا فیس بک پر شیئر کریں تو آپ کی اپنی پہچان بن سکتی ہے، آپ کی برینڈنگ بن سکتی ہے۔

4. معلومات تک فوری رسائی:
کوئی بھی نئی معلومات، خبریں یا سیکھنے کا مواد فوراً نوجوانوں تک پہنچتا ہے، جو ان کی سوچ اور شعور میں اضافہ کرتا ہے۔ اگر آپ کو کسی بھی چیز میں معلومات چاہیے تو وہ آپ ڈائریکٹ گوگل پر جا کے سرچ کر کے معلومات لے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ دنیا کا سب سے امیر ترین شخص کون ہے تو آپ اس کو گوگل پہ سرچ کریں، رزلٹ فوراً آپ کے سامنے آ جائے گا۔


---

سوشل میڈیا کے نقصانات:

1. وقت کا ضیاع:
نوجوان اپنا وہ ٹائم جو انہیں اسٹڈی میں دینا چاہیے یا دیگر اچھی ایکٹیوٹیز میں لگانا چاہیے تھا، وہی وہ وقت سوشل میڈیا کی اسکرولنگ اور اس میں اپنا ٹائم ویسٹ کر رہے ہیں۔ اور اسی میں ان کی نمازیں بھی رہ جاتی ہیں اور دوسری مذہبی ایکٹیویٹیز، فیملی کے ساتھ وقت گزارنا، یہ سارا وقت جو ہے وہ سوشل میڈیا پہ گزر جاتا ہے۔

2. نفسیاتی دباؤ اور ذہنی تھکن:
سوشل میڈیا پر ہر وقت آن لائن رہنے کی کوشش، لائکس اور کمنٹس کی فکر، اور دوسروں کی زندگیوں سے موازنہ کرنا نوجوانوں کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیتا ہے۔

3. احساسِ کمتری:
سوشل میڈیا پر نوجوان دوسروں کی زندگیوں سے خود کی زندگی کو کمپئیر کرتے ہیں۔ ایسے میں جب نوجوان دوسروں سے اپنی زندگی کا موازنہ کرتے ہیں، مثال کے طور پر اگر کسی بڑے ٹک ٹاکر یا یوٹیوبر کے پاس گاڑی دیکھ لی، کوئی اچھا گیجٹ دیکھ لیا یا فون دیکھ لیا، تو وہی چیز اپنے پاس ہونے کی خواہش کرتے ہیں۔ لیکن جب وہ چیز حاصل نہیں کر پاتے کیونکہ وہ مالی طور پر اتنے مستحکم نہیں ہوتے کہ وہ چیز خرید سکیں، تو اس سے وہ احساسِ کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں، جو کہ آگے چل کر اور بھی مسائل پیدا کرتا ہے۔

4. غلط مواد تک رسائی:
بہت سا ایسا مواد بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوتا ہے جو نوجوانوں کو گمراہ بھی کر سکتا ہے جیسے کہ بے حیائی پر مبنی کنٹینٹ، ویڈیوز، تحریریں، جھوٹے نظریات، یا غلط خبروں کا پھیلاؤ نوجوانوں کو گمراہ کر سکتا ہے۔

5. غلط خبریں اور گمراہ کن مواد:
سوشل میڈیا پر چونکہ بہت سارے لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں یعنی فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر اور دیگر پلیٹ فارمز جو بھی ہوتے ہیں، ان کا استعمال کرتے ہیں، تو ایسے میں جو پوسٹ یا جو خبر وہ دیکھتے ہیں، فوراً سے بلا تحقیق اس کو شیئر کر دیتے ہیں، جس سے غلط خبریں اور گمراہ کن مواد بھی جو ہے وہ شیئر ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے فیک نیوز اور فیک کنٹینٹ جو ہے وہ وائرل ہو جاتا ہے جو کہ ایک اچھی چیز نہیں ہے۔


---

نتیجہ:
سوشل میڈیا ایک طاقت ہے، لیکن یہ طاقت آپ کی زندگی کو بہتر بھی بنا سکتی ہے اور بگاڑ بھی سکتی ہے۔ یہ مکمل طور پر اس پر ہے کہ آپ اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں تاکہ وہ اس سے بھرپور فائدہ حاصل کر سکیں اور مالی طور پر بھی خود کو مضبوط کر سکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے